Reg: 12841587     

کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی ٹھٹھہ سے بازیاب

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: قائد آباد کی تفتیشی پولیس نے ٹھٹھہ میں چھاپا مار کر مظفرآباد کالونی سے 2 روز قبل اغوا کی گئی لڑکی بازیاب کرالی۔

قائدآباد تفتیشی پولیس نے ٹھٹھہ پولیس کے ساتھ سجاول میں مکان پر چھاپہ مار کر مظفرآباد کالونی سے اغوا کی گئی لڑکی بازیاب کرائی۔

لڑکی کے اہلخانہ نے دو روز قبل پولیس سے رابطہ کیا تھا اور اہلخانہ نے لڑکی  کے اغوا ہونے کا بتایا۔

اغواکاروں نے لڑکی کی تشدد زدہ تصاویر اہلخانہ کو موبائل فون پر بھیجیں، واقعہ کی تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی تو ملزمان کی لوکیشن ٹھٹھہ میں آئی۔

تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کی مدد سے خالی مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مغوی لڑکی کراچی منتقل کردی گئی ہے اور اس سے اغواکاروں سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی پنجاب میں ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ، 4 فوجی ہلاک ہوگئے

Next Post

ترقیاتی منصوبوں میں نقصان کا الزام، پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف نیب انکوائری شروع

Related Posts

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کے ساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا…
Read More

سنیئر صحافی بیورو چیف نارتھ ویسٹ مانچسٹر دنیا نیوز چوھدری محمد اسحاق والدہ محترمہ کے سائے سے محروم ہو گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

انڈر گراؤنڈ نیوز مانچسٹر چوھدری محمد اسحاق سنیئر صحافی بیورو چیف نارتھ مانچسٹر دنیا نیوز کی والدہ محترمہ…
Read More
Total
0
Share