Reg: 12841587     

چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں: شیری رحمان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،  اسرائیل نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت 9 مئی کے واقعات پر اقوام متحدہ چلی گئی، اسرائیلی حمایت نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس کے ایجنٹ ہیں، اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں کہا تھا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن پر تشویش ہے تاہم  پاکستان نے اسرائیلی الزام مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے کہا تھا پاکستان کو فلسطینیوں پر مظالم کرنے والے ملک کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار شدگان تحقیقاتی اداروں کے سامنے بلبل کی طرح بول رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کا حکم کس نے دیا تھا،  گرفتار شدگان بتارہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کا حکم کس نے دیا، ان کے حق میں اسرائیل کا بیان بتارہا ہے ان کے پیچھے کون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، آج سے بادل برسیں گے

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا

Related Posts
Total
0
Share