(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی صدارت میں بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چئیرمین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور برساتی نالوں، سمیت ترقیاتی منصوبوں پر رائے لی جائے گی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ شہر کی ترقی کے لیے تمام نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی، بلدیاتی نمائندوں کی تجاویزکی روشنی میں ترقیاتی منصوبے ترتیب دیے جائیں گے۔