Reg: 12841587     

قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ مصباح الحق آج چیئرمین نام کو تجویز کریں گے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے مشیر  مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین  کیلئے  رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تیاری کے حوالے سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق ذکا اشرف سے آج ملاقات کریں گے جس میں وہ پی سی بی کے عبوری چیئرمین کو نام تجویز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم ،انضمام الحق،اظہر علی اور مشتاق احمدچیف سلیکٹر  کی دوڑ میں شامل ہیں جب کہ  بتایا جارہا ہے کہ  مصباح الحق یہی نام ذکا اشرف کو تجویز کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  مصباح الحق کا انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ، راشد لطیف اور اظہر علی سے رابطہ ہوا ہے جس دوران  تمام سابق کرکٹرز نے کمیٹی کے ممبر بننے  کے لیے وقت مانگ لیا ہے تاہم  متعددسابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث کمیٹی کا ممبر بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر  ایک بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

Next Post

بحیرہ روم کے خطے میں مختلف مقامات پر بھڑکنے والی آگ سے 40 سے زائد افراد ہلاک

Related Posts

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر پاسپورٹ سیکشن کے مینجر سردار غلام مصطفیٰ اپنی مدت تعیناتی پوری کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

راچڈیل (عارف چوہدری) راچڈیل کونسل کے مئیر عاصم رشید نے گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری…
Read More

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرف سے پاکستانی کمیونٹی کے گھر گھر جا کر نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت قابل ستائش ہے

اولڈھم: یورپین اسلامک سینٹر سے بیورو چیف کی رپورٹ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی جانب…
Read More
Total
0
Share