Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی جبکہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

Next Post

الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے یا نئی پر، مشترکہ مفادات کونسل میں آج فیصلے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share