Reg: 12841587     

الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے یا نئی پر، مشترکہ مفادات کونسل میں آج فیصلے کا امکان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ملک میں عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے یا 2023 کی مردم شماری کے مطابق، فیصلہ آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئی مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اگر سی سی آئی نے مردم شماری منظور کر لی تو پھر آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے جن کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی۔

خیال رہے کہ سابق حکومت بھی 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانےکا فیصلہ کر چکی ہے، فیصلہ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل نے اس بات کی منظوری دی تھی سال 2023 میں ہونے والے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ساتویں مردم شماری مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے لیے ڈیٹا دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

Next Post

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے

Related Posts

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

لندن (عارف چودھری ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی…
Read More
Total
0
Share