راچڈیل خصوصی رپورٹر
چوہدری سجاد نزیر چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوراڈ پنجاب نے آج چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں خصوصی ملاقات کی۔
دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاملات پرخصوصی گفتگو ہوئی۔
چوہدری سجاد نزیر نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیند موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت پارلیمان کی مدت پوری کرکے نگران سیٹ اپ میں جارہی ہے۔ ورکر کسی بھی جماعت کا ہو جمہوریت سے محبت کرتا ہے۔
بیرسٹر امجد نے کہ کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ڈائیلاگ اور برداشت ہر سطح پر زیر استعمال لایا جائے۔ انہوں نے چوہدری سجاد نزیر کو چیف آرگنائزر ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل فار مڈل ایسٹ بننے پر خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور ہمیں ملکر انکی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔
بیرسٹر امجد ملک نے آخر میں مہمان کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی۔