Reg: 12841587     

بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور 40 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

سینیگال کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کیپ وردے کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آئے حادثے کے بعد 38 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی، جرائم میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

Next Post

ایک دن میں 39 ارب ڈالرز کما کر ایشیا کا 5 واں امیر ترین فرد بننے والا شخص

Related Posts
Total
0
Share