Reg: 12841587     

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ  24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو اپستال  میں 12، ہولی فیملی 16 اور ڈی ایچ کیو میں 7 مریض لائے گئے۔

ڈینگی مریضوں کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پوٹھو ہار ٹاؤن، راول ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈھوک سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیے گئے ہیں جبکہ چک جلال الدین،دھاماں سیداں، اڑیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 3ہزار مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے، شہری ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان اورسیز کمیونٹی کی طرف سے پاکستان کے 76 یں یوم آزادی کے موقع پر دمام میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Next Post

بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share