Reg: 12841587     

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

لندن (عارف چودھری)

لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں استعفی سے آگاہ کر دیا ہے۔

لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہوں گی۔

لز ٹرس کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

لِز ٹرس محض چھ ہفتوں تک وزارت عظمٰی کے عہدے ہر فائض رہیں، یہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کی مختصر ترین مدت ہے۔

لِز ٹرس سے قبل 1827 میں جارج کننگ صرف 119 روز تک وزیر اعظم رہے تھے۔

مستعفی وزیراعظم لِز ٹرس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ جس مینڈیٹ کی بنیاد پر منتخب ہوئی تھی اسے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔

حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر نے ملک میں فوری عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرزا فیصل محمود کے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کی دسویں برسی پاکستان اور برطانیہ میں منائی جائے گی

Next Post

چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خاں کی خصوصی ہدایت پر SME سیکٹر کے نمائندگان کی میاں اسلم اقبال سے ملاقات 

Related Posts
Total
0
Share