(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امریکا جا کر کہتے تھے نواز شریف اور آصف زرداری کے ائیرکنڈیشنر اترواؤں گا لیکن آج وہ خود ائیر کنڈیشنر لے رہے ہیں۔
” خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں اور سب کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے وہی کیا جو ان سے توقع کی جارہی تھی، جب نوٹیفکیشن ہوگیا تو انہوں نے پارٹی کی خواہش پوری کردی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں قانون کے مطابق تمام سہولیات دی جائیں، وہ نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ جیل میں وہی ہو جو ان کے ساتھ کیا گیا۔
دوسری جانب خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا جاکرکہتا تھا کہ وہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ائیرکنڈیشنر اتروائے گا، آج خود ائیرکنڈیشنر لےرہا ہے، سہولتیں مانگ رہا ہے،کوئی شرم حیا کر۔