Reg: 12841587     

سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا

(لندن) عارف چودھری

لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن اسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔

شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ء میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرِ علاج رہے تھے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں ہوگا۔

شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب شہباز شریف لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے ایک ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کر لیا، سرمایہ کاری سے متعلق اہم فیصلے متوقع

Next Post

کشمیر میں تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے میاں عبدالرشیداورچودھری ولایت خان برطانیہ سے اسی ہفتے روانہ ہو گے

Related Posts

آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان ،محمد اکبر خان،محمد اصغر خان اورمحمد صفدر خان کی والدہ اور محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ پروین رفیق مختصر علالت کے بعد لاھور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share