Reg: 12841587     

بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانیوالے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

ذرائع کے مطابق عارف والا اور بہاول نگر میں بھکاں پتن پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے منچن آباد، بہاول نگر اور چشتیاں کی دریائی پٹی شدید متاثر ہوئی ہے، متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ فصلیں تباہ ہوگئیں،سڑکیں اور زمینی راستے ڈوب گئے  جبکہ 22 اسکول بھی پانی کے گھیرے میں آگئے۔محکمہ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں۔

ذرائع کے مطابق بہاول پور میں دریائی بیلٹ کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب سے لودھراں کی متعدد بستیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

Next Post

ملک میں انسانی جان بچانے والی متعدد ادویات کی قیمتوں میں بھی ہو شربا اضافہ

Related Posts

انڈر گراونڈ نیوز کے سی۔ای۔اوخالد چوہدری کا پاکستان میں اپنے بزرگوں اور فیملی ممبران اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد دوبئی اور یورپ کے لئے روانہ

سیالکوٹ سے (سی۔ایم۔ انڈرگراونڈ نیوز مشال ارشد) جن شخصیات کے ساتھ پاکستان میں ملاقاتیں رہیں ،ان میں سنیئر…
Read More
Total
0
Share