Reg: 12841587     

قصور میں بے قابو بس موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔

فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں  امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روہڑی کے قریب پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

Next Post

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر، کئی مقامات سے موٹرویز بند

Related Posts

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں ممتاز مزہبی سکالر…
Read More
Total
0
Share