Reg: 12841587     

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ  شہر میں نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ نالہ لئی اور دوسرے نالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں غذر اور دیربالا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث:سابق وزیراعظم نواز شریف

Next Post

آئی سی سی بھارت میں ورلڈ کپ بیٹنگ فرینڈلی بنانے کیلئے کوشاں، کیوریٹرز کو ہدایات جاری

Related Posts
Total
0
Share