(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
راولپنڈی میں پولیو وائرس کاانکشاف ہونےکے بعد ہنگامی طورپر انسداد پولیو مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 4 تا 10 ستمبر تک جاری رہےگی، مہم راولپنڈی شہر،کینٹ،ٹیکسلا اور پوٹھوار میں جاری رہےگی۔
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں جنہوں نے ضلع راولپنڈی کے اسٹاف کی محنت اورکاوشوں پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لیے عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی اسٹاف کی تربیت شروع کردی گئی ہے۔