(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
برطانیہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا۔
سپربلیو مون کی غیر معمولی چمک سے آسمان روشن ہوگیا اور اس صورتحال میں چاند زمین کے قریب ترین مدار میں ہونے کی وجہ سے زیادہ روشن اور چمک دار نظر آیا۔
جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔
اگر ایک ہی مہینے میں 2 بار مکمل چاند دیکھنے کو آئیں تو دوسری بار دکھائی دینے والے 14 ویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔
یعنی چاند کا رنگ نیلا نہیں ہوگا بلکہ اگر ایک مہینے میں 2 سپر مون نظر آئیں تو پھر سپر بلیو مون کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
اسے دیکھنے کے لیے کسی دوربین کی ضرورت نہیں بلکہ بس آسمان پر چاند کو دیکھنا ہی کافی ہے۔
اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا، اس طرح کے چاند کو سپر بلیو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔