Reg: 12841587     

نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

لندن ( عارف چودھری )

نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
نواز شریف کا اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ، پارٹی ذرائع

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز سے لندن سے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

منی ایکس چینجرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آرمی چیف کی تاجروں کو یقین دہانی

Next Post

دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا، سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

Related Posts
Total
0
Share