سیالکوٹ سیاسی رپورٹر
وریو ھاؤس کینٹ سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کیساتھ برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سیالکوٹ کے معروف سیاسی خاندان وریو جن کا 1985 سے پاکستان کی سیاست اور عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی و ترقی میں کلیدی کردار ہے
سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی قیادت میں سنیئر نائب صدر مسقط عمان مقصود احمد بٹ ، انجینئر زبیر مقصود بٹ،سابق ضلعی ترجمان چوہدری عصمت اللہ وریاہ ،بزنس مین مطلوب بٹ کے علاؤہ سابق وائس چیئر مین یو سی وریو ارشد سبحانی و دیگر شخصیات نے ملاقات کی –
اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پی پی 39 چوہدری اکبر گل بھی موجود تھے
چوہدری طارق سبحانی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے اوورسیز پاکستانیز کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں
اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے بخوبی واقف ہیں
اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک مسائل اور اندرون ملک مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ہزاروں میل دور اپنی فیملی اور ملک پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے دن رات محنت کی حلال کمائی سے سپورٹ کرتے ہیں یقین جانیئے اسکا کوئی نعم البدل نہیں ہے میں خود بھی اوورسیز پاکستانی ہوں میں نے امریکہ سے گریجویشن کی اور مختلف ممالک کیساتھ کاروبار کر رہا ہوں
انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے جس سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے
ملک کو دیوالیہ ہونے سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور انکی ٹیم نے بچایا
عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے خوشحال پاکستان کو ایک سازش کے ذریعے نہ صرف تباہ و برباد کیا بلکہ اندرونی و خارجی ناکام پالیسیوں کیوجہ سے ایٹمی قوت رکھنے والے ملک کو تباہ کر دیا
آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرے گی اور قائد میاں نواز شریف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گئے
ملک پاکستان سے بے روزگاری و مہنگائی کا خاتمہ ہوگا
ہم اپنے قائد کی پاکستان آمد کا شدت سے انتظار کر رہے
ہیں
الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ الاؤنس کر دی ہے
قائد میاں نواز شریف پاکستان آتے ہی الیکشن کمپین کا اعلان کریں گئے