Reg: 12841587     

کندھ کوٹ: پولیس نے ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے کے بعد دو مغوی بازیاب کرا لیے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کے بعددو مغوی  بازیاب،  دونوں  کی بازیابی کے بعد مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق کچے کےعلاقے گیہل پورمیں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران ڈاکو دو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مغویوں کو انڈس ہائی وے پردھرنا دینے والے مظاہرین کے حوالے کیا گیا اور دیگر مغویوں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز سے انڈس ہائی وے گولا موڑ پر مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا گیا تھا، دھرنا ختم ہوتے ہی سندھ، پنجاب، بلوچستان ٹریفک بحال ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’2018 میں مسلط حکومت کا مقصد کشمیر کو بھارت کے حوالے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا تھا‘

Next Post

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آگئی

Related Posts

مدینہ منورہ : معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر جاپان اور برطانیہ سے آئے ہوئے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا

مدینہ منورہ( خصوصی رپورٹر) مدینہ منورہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے جاپان سے آئے ہوئے…
Read More
Total
0
Share