Reg: 12841587     

امریکی اسپیکر کا صدربائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدرجو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے مطابق تحقیقات کے ذریعے جوبائیڈن کے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کو جانچا جائےگا جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں۔

اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر پیش کر رہے ہیں اس لیے پینل کے ذریعے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

اس معاملے پر وائٹ ہاؤس ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ری پبلکنز 9 ماہ سے صدر کے خلاف بھی تحقیقات میں مشغول ہیں مگر تاحال ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی آئین کے تحت صدر کا مواخذہ صرف بغاوت، رشوت یا دیگر بڑے جرائم میں ملوث ہونے کی صورت میں ممکن ہے تاہم یہ طویل عمل ہے۔

امریکی ایوان کے اسپیکر کی جانب سے مواخذہ کی تحقیقات کے اعلان کے نتیجے میں ایوان میں اس معاملے پر ووٹنگ ممکن ہے جہاں ری پبلکنز کو پہلے ہی 212 کے مقابلے میں 222 کی اکثریت حاصل ہے۔

ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے بعد معاملہ سینیٹ میں جائے گا جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہونے کے سبب کارروائی آگے نہ بڑھنا یقینی ہوگا۔

یاد رہے کہ صدربائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیرملکی تجارتی مفادات کے امور میں ایف بی آئی کی جانب سے ٹیکس جرائم سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر اٹلی کے فٹبال کلب نے فرانسیسی اسٹار پوگبا پر پابندی لگادی

Next Post

مسلم لیگ (ن) کی قیادت عام انتخابات اور نواز شریف کی وطن واپسی پر ہونے والی بیٹھک میں طے پایا ہے کہ ن لیگی قائد 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

Related Posts

اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share