Reg: 12841587     

پی آئی اے میں پروازوں کا شیڈول درہم برہم، 7 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

مالی بحران سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی 7 اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ  اور متعدد پروازوں کی آمد و رفت میں رد و بدل کردیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ کے شیڈول کے مطابق کراچی سے بہاولپور آنے اور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 588 اور پی کے 589، کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 368 میں 3 گھنٹے کی تاخیر ظاہر کی جا رہی ہے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304  ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی رحیم یار خان کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سکھر کی پرواز پی کے 536 مقررہ وقت سے 45 منٹ ایڈوانس کی گئی ہے، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 سوا 2 گھنٹے جب کہ دبئی کے لیے پی کے 213 میں 2 گھنٹے تاخیر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 منسوخ کی گئی ہے، اسلام آباد سے ریاض کے لیے پی کے 753  میں تین گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، لاہور سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 305 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی آئی اے کا مالی بحران: آج بھی متعدد پروازیں منسوخ اور کئی تاخیر کا شکار

Next Post

کالعدم تحریک طالبان کابل کی اتحادی ہے: خواجہ آصف

Related Posts
Total
0
Share