Reg: 12841587     

فیصل آباد: بجلی چوری پرکنکشن کاٹنے والی ٹیم پر فائرنگ

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

فیصل آباد کے علاقے گلزار کالونی میں بجلی چوری پرکنکشن کاٹنے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔

ترجمان فیسکو کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں چوری کے کنکشن اور کنڈوں کو کاٹا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گلزار کالونی میں بجلی چوری پر کنکشن کاٹنے ٹیم پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی،  فیسکو اہلکاروں نے گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف بجلی چوری اور ملازمین پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کالعدم تحریک طالبان کابل کی اتحادی ہے: خواجہ آصف

Next Post

نہیں معلوم نواز شریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں: نگران وزیراعظم

Related Posts

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ…
Read More
Total
0
Share