Reg: 12841587     

امریکی ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ مزید ایک روپیہ ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 282 روپے 62 پیسے ہے جو گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 2 روپے سستا ہو کر 282 روپے کا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 47544 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 24 روپے 48 پیسےکم ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے: مریم نواز

Next Post

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی

Related Posts
Total
0
Share