Reg: 12841587     

پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور : پیٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے: مریم نواز

Next Post

غزہ پر اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے روس میدان میں آگیا

Related Posts

اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share