Reg: 12841587     

ریاست بچاتے ہماری سیاست کو نقصان پہنچا ہے تو اسکی کوئی فکر نہیں، شہباز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست بچائی اور سیاست کو نقصان ہوا، ریاست بچ گئی، سیاست بھی واپس آجائے گی۔

شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 2013 میں 20،  20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، صنعتیں تباہ ہوگئیں تھیں لیکن نوازشریف نے اللہ کا نام لیکر دن رات محنت کی اور 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو 4 سال میں ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو آپ کا بھائی، بیٹا نوازشریف پاکستان آرہا ہے جہاں پر ایک جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر ختم کیا گیا تھا، نوازشریف کی واپسی کے بعد وہ سفر وہیں سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ریاست بچائی اور سیاست کو نقصان ہوا، ریاست بچ گئی، سیاست بھی واپس آجائے گی، ریاست کو بچاتے بچاتے سیاست کو نقصان پہنچا تو اس کی پروا نہیں، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست تباہ ہوجاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

740 ارب مجموعی خسارے کے باجود پی آئی اے کا ملازمین کیلئے بونس کا اعلان

Next Post

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا

Related Posts
Total
0
Share