Reg: 12841587     

عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی،کئی پروازیں متاثر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو فیول کی فراہمی بند کردی جس کے باعث پروازیں متاثر ہوگئیں۔

پی ایس او اورپی آئی آئی میں واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔

پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان سے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس او کو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے وزارت ہوابازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نگران وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

Next Post

سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی نہتے فلسطینیوں پربمباری کی مذمت

Related Posts

بر طانیہ کی ممتاز صحافی اینکر مقدس مجید نےمحترمہ نینا رانیاں خان کےاعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد (GALA DINNER)مانچسٹر کے AL WALI ریسٹورینٹ میں کیا

مانچسٹر(عارف چودھری) سی ای او جی ایس ٹی وی اور بر طانیہ ممتاز صحافی اینکر مقدس مجید کی…
Read More
Total
0
Share