Reg: 12841587     

ادادہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

ادادہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔۔۔ ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ،،، فی کلو مٹن کی قیمت 1045 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے ۔۔۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں بیف 4 روپے آلو 89 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔۔ ایک ہفتے میں تازہ دودھ، چاول خشک دودھ بھی مہنگا ہوا ۔۔۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے ، فی درجن انڈے 10 روپے تک سسستے ہوئے ۔مرغی کا گوشت،ایل پی جی ،دال ماش ،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے رواں ہفتے13اشیاء کی قیمتوں میں کمی 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے اپنی آنے فلم ‘رادھے’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا

Next Post

پنجاب پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے راولپنڈی کے رہائشی چوہدری زاہد محمود کی بیوہ شاہدہ چوہدری کی پریس کانفرنس

Related Posts
Total
1
Share