مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوگئی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین پی سی بی کے مستقبل سے متعلق سمری بھیجی گئی جس میں وزیراعظم سے رائے مانگی گئی ہے۔
سمری میں کہا گیا ہےکہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔
سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری ہوا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی سمری پر اپنی رائے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔