Reg: 12841587     

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ سے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا شاداب خان کے عبوری ٹیسٹ ہوئے جو بظاہر ٹھیک ہیں تاہم فی الحال ہم شاداب پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا ہمارے کھلاڑیوں کیلئے ہر وینیو ایک نیا وینیو ہے، کھلاڑیوں نے ٹی وی پر آئی پی ایل اور ٹیسٹ میچز دیکھے ہیں، ہم ہر گیم جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے، مشکل ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے ہیں، پلیئرز اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے، ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے مکی آرتھر کا کہنا تھا اندازہ ہے کہ یہاں ہائی اسکوررنگ گیم ہوتے ہیں، اعداد و شمار دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے، ضروری نہیں کہ میں پلیئرز کو ابھی بتاؤں کہ کیا سیناریو ہے۔

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کا بطور حریف احترام کرتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح میچ جیتنا ہے جب جیت کی پوزیشن میں آئیں گے تو پھر سیناریو دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا حارث رؤف ہمارا اہم بولر ہے، اس کو تبدیل نہیں کریں گے، ممکن ہے کہ کل کے میچ میں تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی سی بی میں ذکا اشرف کا مستقبل کیا ہوگا؟ سمری نگران وزیراعظم کو بھیج دی گئی

Next Post

عدم اعتماد کے بعد صدر کا غیر آئینی طور پر اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے: سپریم کورٹ

Related Posts

ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کیلئے قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بنک کی خود مختاری بڑہانے کیلئے بھی قانون منظور کیا گیا ہے, وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر،…
Read More
Total
0
Share