Reg: 12841587     

غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

غزہ : فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال اسرائیلی حملے  کے نتیجے  میں شہید ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کےعلاقے شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خالد ابو ہلال شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کی 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسز پر حملے کیے گئے جن میں سے  55  ایمبولینسز  تباہ ہوچکی ہیں۔

وزارت صحت کا بتانا ہےکہ الشفاء اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولودوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یو اے ای: دبئی سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

Next Post

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Related Posts

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 22 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں مسٹر ظہیر بریوی کی سربراہی میں برطانوی فلسطینی / مسلم کمیونٹیز کے رہنماؤں کا ایک وفد سے ملاقات کی

لندن سے (عارف چوہدری) برطانیہ میں فلسطین فورم کی جانب سے ، وفد نے فلسطین کے مقصد کے…
Read More
Total
0
Share