Reg: 12841587     

یو اے ای: دبئی سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ آج مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر دبئی کی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کو  احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کو سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائےمتبادل راستہ اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان سےتعلق سکیورٹی نہیں معاشی ہے : امریکی سفیر

Next Post

غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے ماہرقانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی

راچڈیل (چوہدری عارف پندھیر) مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ…
Read More
Total
0
Share