Reg: 12841587     

KHAU GALLI ریسٹورنٹ اولڈھم میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام

عارف چودھری

کونسلر نائلہ شریف، ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین نے خصوصی شرکت کی

برطانیہ کے مختلف شہروں کی طرح اولڈھم میں بھی غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ھونے والے اور ضرورت مندوں کی مالی امداد کے معاونت بارے گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ساجد رحمان -چودھری امین بابر -مدبر – بادشاہ -ناظم -مصطفٰی -محسن نے KHAU GALLI ریسٹورنٹ اولڈھم میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی نے بر پور شرکت کی -کونسلر نائلہ شریف ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین نے خصوصی شرکت کی -پروگرام کی نقابت کاروباری شخصیت چودھری بابر امین نے کی -کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں نے غزہ کے بے گھر اور ضرورت مندوں کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر رکھ کر بہت اچھا کیا اس وقت انہیں مدد کی بہت ضرورت ھے –

سماجی اور کاروباری شخصیت امین بابر چودھری کا کہنا تھا کہ رنگ و نسل مزہب زات پات سے بالا تر ھو کر بین الثقافتی کمیونٹی نے شرکت کرکے فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائ -میزبان سجاد الرحمن اور مدبر نے چئیرئٹی ڈنر اور فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے پر تما شرکاء کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم فلسطینیوں کی مالی معاونت کے لئے مستقبل میں بھی پروگرام کریں گے کاروباری شخصیت مارکس – ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین اور ناظم کا کہنا تھا کہ آج چئیرئٹی ڈنر میں نیک مقصد کے لئے مالی امدا میں حصہ لینے والے کو اللہ تعالیٰ جزا دے انہوں نے ثابت کر دیا ھے کہ کہ وہ دکھی انسانیت کے لئے درد دل رکھتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینٹ اینڈریو چرچ راچڈیل میں بے روزگار اور بے گھر افراد کے لئے مفت کھانا فراہم کیاگیا

Next Post

پاکستان سے تشریف لائے ہوئے آرٹسٹوں کی ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ ن لیگ چوہدری امانت حسین مہر کے آفس آمد

Related Posts

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمین نادرابریگیڈئیر (ر)خالد لطیف سے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات۔

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد…
Read More
Total
0
Share