عارف چودھری
رطانیہ کے شہر راچڈیل میں کمیونٹی کی خدمت کے لئے قائم تنظیم Army of Kindness کے چئیر پرسن محمد شہزاد اور انکی ٹیم کی جانب سے سینٹ اینڈریو چرچ راچڈیل میں بے روزگار اور بے گھر افراد کے لئے مفت کھانا فراہم کیا مئیر راچڈیل کونسلر مائک ھولی اور مئیرس نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر امبر نساء – مئیرس مارگریٹ -صابیہ -شبانہ – آفیسر راچڈیل کونسل ناظم سیلمان -John شامل تھے اس موقع پر مئیر راچڈیل مائک ھولی اور مئیرس مارگریٹ کا کہنا تھا کہ تنظیم آرمی آف کائنڈنس راچڈیل کی کمیونٹی کے لئے بہت کام کرتی ھے خصوصی طور پر یہ ضرورت مند فیملیز کو ہر ھفتے مفت کھانا فراہم کرتے ہیں –
کمیونٹی آف کائنڈنس کے روح رواں محمد شہزاد نے کہا کہ ھم اس سینٹر میں ہر جمعرات کے دن ضرورت مند وں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضرورت کھانا فراہم کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ھم رنگ ونسل زات پات سے بالا تر ہوکر ضرورت مند کمیونٹی کی خدمت کرتے ہیں -تنظیم کے عہدیدار جان نے کہا کہ ھم بے گھر اور ضرورت مند کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں ھم مئیر راچڈیل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں -سماجی شخصیت اور رضاکار شبانہ نے کہا کہ ضرورت مند وں کی مدد کر کے خوشی اور دلی سکون ملتا ھے -کمیونٹی راہنما اور صابیہ نے کپڑوں کا سٹال لگا کر ضرورت مندوں کو مفت کپڑے تقسیم کئے -کونسلر امبر نساء اور آفیسر ناظم سیلمان کا کہنا تھا کہ آرمی آف کائنڈنس راچڈیل کمیونٹی کے لئے بہت اچھا کام کر رھی ھے جو قابل تحسین ہے
بے گھر اور ضرورت مند وں کی خدمت کو اپنا شعار بنانے والی Army of Kindness فلاحی تنظیم نے رنگ ونسل مزہب سے بالا تر ھو کر بے گھر افراد کی مدد کر کے سنت رسول کو اپنانے کا عملی درس عالم اقوام تک پہنچایا