مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سائفر کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے دونوں ملزمان کو آج اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے کیس کا ٹرائل 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت پیش کیا جانا چاہیے، حاضری کے سوا کوئی بھی آپشن موجود نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہو گی۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔