مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بالی وڈ میں شادی ہو تو شادی میں نہ جانے والا بھی ہر فین اپنے آپ کو براتی سمجھتا ہے، آج کل بالی ووڈ میں ایک اور جوڑی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنے جیون ساتھی کے لیے اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ستاروں کا ملن ہوا، کچھ کا ساتھ ہمیشہ کا تھا تو کچھ کو بری نظر یا آپس کی انا نے ایک دوسرے سے دور کردیا۔
بالی وڈ میں سب سے پہلی مشہور شادی سپر اسٹار دلیپ کمار اور حسینہ سائرہ بانو کی تھی جو پچاس سال سے بھی زیادہ کامیاب رہی اور دلیپ کمار کے انتقال پرہی وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے۔
سپراسٹار راجیش کھنہ نے بوبی کی کمسن ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی اور ڈمپل نے 10 سال بعد راجیش کھنہ سے علیحدگی کے بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ اینٹری دی۔
سیف علی خان کی اس وقت شادی کرینہ کپور سے ہے لیکن چھوٹے نواب کی پہلی شادی امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی سے بڑی اسٹار جیہ بہادری سے اس وقت شادی کی جب امیتابھ سپر اسٹار نہیں بنے تھے، جبکہ بگ بی کے بیٹے ابھیشک بچن نے بھی ملکہ حسن ایشواریہ رائے کو اپنی دلہن بنایا۔