Reg: 12841587     

غزہ میں ڈائیریا اور سانس کے انفیکشنز کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے: ڈبلیو ایچ او

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو  ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے غزہ کی صورتحال پر بریفنگ میں کہا کہ اگر غزہ پٹی میں صحت اور صفائی کا نظام بحال نہ ہوا تو غزہ کے لوگ بم سے زیادہ بیماریوں سے مرسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر سمیت تمام تر نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے جب کہ اسپتالوں پر حملوں کی وجہ سے ایندھن سمیت دوسری طبی ضروریات کی قلت کا بدترین سامنا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے پیٹ کی خرابی جیسے دیگر انفیکشنز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور بدقسمتی سے علاج کا نظام تباہ ہونے کے سبب زندگیاں بچانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

 اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملے کو ایک ’المیہ‘ قرار دیا گیا اور ساتھ ہی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں رواں ماہ اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو حراست میں لیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں 44 ہزار ڈائیریا اور 70 ہزار سانس کے انفیکشنز کے کیس رپورٹ کیے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ غزہ کی 2.3 ملین آبادی ہے جس میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے جو پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین پی ٹی آئی کا عہدہ کسے دیا جائے؟ پارٹی رہنما تقسیم، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Next Post

بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین آسٹریلیا سیریز میں فینز کی توجہ کا مرکز ہوگا:سرفراز

Related Posts

آزادی سے پہلے مراکش فرانس کی ایک کالونی تھی جب انہیں آزادی ملی اقوام متحدہ میں ان کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

اگادیر(عارف چودھری) مراکش اور پاکستان کا رشتہ بہت گہرا ہے،راتوں رات پاکستان مندوب کو مراکش کا پاسپورٹ دیا…
Read More

محمد آصف اقبال،محمد ناصر اقبال کی والدہ ماجدہ محترمہ عزرہ پروین (مرحومہ ) حاجی ظفر احمد کی بہن اور ظفیر احمد کی ساس کی روح کو ایصال ثواب کیلئے (گھمکول شریف مسجد) ڈربی سٹریٹ روچڈیل میں ختم شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ نوجوان ولید احمد نے محفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت پاک سے کیا۔…
Read More
Total
0
Share