ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
سیکٹر بی تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی پی ٹی آئی کشمیر سیکٹر بی تھری کے صدرذیشان زرگر اور صرافہ یونین میرپور کے نائب صدر جہانگیر زرگر کی طرف سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر محمد رفیق سلیم زرگر چاچا رزاق اشفاق احمد محمود زرگر محمد ندیم شہزاد زرگر شیراز گلی اسد گلی اویس محمد عدنان سلیمان طلعت بھٹو اور دیگر نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں اعلان کر دیا۔سیکٹر بی تھری میں منعقدہ افطار ڈنر میں سیکٹر بی تھری کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں عوامی رحجان پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہو چکا ہے عید کے بعد ہماری انتخابی مہم جب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گی تو ریاست کے اطراف و اکناف سے عوام جوق در جوق پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گی جولائی کے وسط میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں انتخابی میدان میں اتر کر ریاست کے اندر کرپٹ عناصر کو ان کے منطقی انجام سے دو چار کریں گے آزاد کشمیر کے کرپٹ حکمران جلد احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کے بعد میرپور کے مسائل کی طرف فوری توجہ مبذول کر کے یہاں تعمیر و ترقی کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کرے گی مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے میرپور کے ساتھ امتیازی سلوک برتا۔ہم اس کا ازالہ کریں گے سیکٹر بی تھری میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے کام کیے جائیں گے بی تھری میرپور والے جس خلوص و جزبہ سے میرا ساتھ دے رہیں ہیں میں اس خلوص و جزبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں شاندار افطار ڈنر کے انعقاد پر محمد ذیشان زرگر اور جہانگیر زرگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج سیکٹر بی تھری میں انقلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ بی تھری میرپور میں اب تبدیلی کی لہر نہیں بلکہ تبدیلی کا طوفان آ چکا ہے جو مخالفین کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا آج جو لوگ پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوئے ہیں انہیں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ان کے حقوق پر پہرہ دیا جائے گا انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔افطار ڈنر سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ادریس زرگر سابق کونسلر طاہر پہلوان پی ٹی آئی کشمیر سیکٹر بی تھری کے صدر محمد ذیشان زرگر نے بھی خطاب کیا۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج مزدوروں کا عالمی دن ہے۔مزدور کسی بھی معاشرے کا ایک اہم ستون ہوتے ہیں جو معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم اقتدار میں آکرمزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا رول ادا کر سکیں گے