Reg: 12841587     

بی ایم ایجوکیٹر سپین کے ڈائریکٹر مظہر حسین راجہ کی نواسی ایزل ذیشان راجہ کی تقریب سالگِرہ دھوم دھام سے منائی گئی

رپورٹ۔جوزفین کرسٹینا

بی ایم ایجوکٹرز سپین کے ڈائریکٹر مظہر حسین راجہ کی نواسی ایزل ذیشان راجہ کہ پہلی سالگرہ کی تقریب اسکول کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں خواتین ,بچوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت بچے حسن احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ، مظہر حسین راجہ نے پیش کی۔


پاک فیڈریشن کی چیف پیٹرن مسز ذوالقرنین صاحبہ نے تقریب میں خصوصی شرکت اور خواتین سے خطاب کیا اور اسپین میں نئی آنے والی فیملیز کے مسائل بیان کیے اور خواتین کو موٹیویٹ کیا کہ آپس میں رابطے میں رہیں تو بہت سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اپ کا سارا خاندان اپ کے ساتھ ہوتا ہے لیکن یہاں پر خواتین کو ہر کام خود کرنا پڑتا ہے کیونکہ اپ کا خاوند یا دیگر گھر والے اپنے روزگار اور کاروبار میں بہت مصروف ہوتے ہیں۔ اس لیے پاکستان سے اتے ہی اپ سب سے پہلے ڈرائیونگ سیکھیں اور زبان سیکھیں جو یہاں حرکت کا بنیادی ٹول سمجھے جاتے ہیں اور جب زبان سے تھوڑی آگاہی ہو جائے تو پھر اپنی پسند کا کورس کریں اور اگر کاروبار کرنا چاہتی ہیں تو بھی بزنس کورس کریں ۔ اگر آپ کے اندر صلاحیت موجود ہے تو یہاں ترقی سے اپ کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن محنت آپ نے خود کرنی ہے۔


انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھی اگاہی حاصل کرتی رہیں ، اسکول انتظامیہ سے رابطہ رکھیں، والدین اپنے بچوں کو گھر میں ٹائم دیں اور بچوں کو اردو زبان اور اسلامیات کی کتاب خود پڑھایا کریں۔ سپینش زبان اور اردو زبان دونوں ہی ہمارے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ بچوں کو اردو زبان سکھائیں اور والدین خود سپینش سیکھیں۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وومن کونسل کے ساتھ وابستہ ہو جائیں اور خواتین کے مختلف پروگراموں شرکت کیا کریں جس میں اپ کو بہت ساری معلومات ملتی رہیں گی اور آپ اپنے بچوں میں مسلم اور پاکستانی کلچر کو آسانی سے پروان چڑھا سکیں گی۔


تقریب کے آخر میں دعاء کی گئی اور سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گوادر میں سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبے کا افتتاح

Next Post

بھارتی ٹی وی شو سی آئی ڈی کے اداکار چل بسے

Related Posts
Total
0
Share