Reg: 12841587     

میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں: الیکشن کمیشن

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں، صوبےکی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹےکا تعین ہو جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے، کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سےکم رہ جائے تو اسے نظرانداز کیا جاتا ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دے دی جاتی ہے، اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان نے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Next Post

آئی ایس آئی، آئی بی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں، آڈیو لیکس پر وزیراعظم آفس کی رپورٹ عدالت میں پیش

Related Posts
Total
0
Share