Reg: 12841587     

کراچی میں بھتہ خوری تھی، نواز شریف نے شہر سے بے امنی ختم کی، شہباز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ کراچی میں بھتہ خوری ہوتی تھی اور پرچی سسٹم چلتا تھا لیکن نواز شریف نے اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بے امنی کو ختم کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، اس کی اپنی تاریخ ہے، کروڑوں لوگ کراچی میں محنت کرتے ہیں اور یہاں سے اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، یہ شہر پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے، یہاں سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے،  کراچی کے صنعت کار، تاجر  اور سرمایہ کار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری ہوتی تھی اورپرچی سسٹم چلتا تھا، عظیم صنعت کار اس شہر کو خدا حافظ کہہ رہے تھے، 1993 میں کراچی کا امن تباہ ہوچکا تھا لیکن نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والےاداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بے امنی کو ختم کیا،  یہ سنہری کارنامہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، اس سے شہر میں بھتہ  خوری اور  پرچی سسٹم ختم ہوگیا، روزگار اور کاروبار کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہوگیا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے شہر میں پانی مہیا کرنے کے لیے پانی کے منصوبوں  کے لیے اربوں روپے دیے جب کہ دھاندلی کے ذریعے نواز شریف کا اقتدار نہ چھینا جاتا تو کراچی حیدرآباد موٹروے منصوبہ مکمل ہو جاتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے،ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا،  ہم ان منصوبوں کو آگے  لے کر جائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شہر سے ٹینکر مافیا کا بھی خاتمہ کیا جائے گا، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی معاشی ترقی میں حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی ہوتی ہے، ہم اسکول،کالجز اور صحت کے نظام کو بہتربنانے کے لیے دن رات کام کریں گے، پچھلے 4سالوں میں معاشرے میں زہر گھولا گیا، اس کا خاتمہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت

Next Post

عمران خان سمیت کئی سیاستدان الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے نادہندہ

Related Posts

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ون آن ون اہم تفصیلی ملاقات

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں انکی…
Read More
Total
0
Share