Reg: 12841587     

عمران خان سمیت کئی سیاستدان الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے نادہندہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر امیدواروں کی جانب سےجرمانہ جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پرجرمانے ہوئے، امیدواروں اور عہدیداران کی جانب سے جرمانہ جمع نہیں کرایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان ضابطہ اخلاق کی 4 خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان 3 خلاف ورزیوں پرڈیڑھ لاکھ اور مراد سعید ایک لاکھ روپے جرمانے کے نادہندہ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ محب اللہ خان، صالح محمد، عبدالغفار، سینیٹر عبدالغفور حیدری، علی گوہربلوچ اور اعظم سواتی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نادہندہ ہیں۔

اس کے علاوہ نواب شیر وسیر، پیر صابر شاہ، راجہ پرویز اشرف، شکیل خان اور طاہر جمیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے نادہندہ ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے جرمانے کے خلاف ان افراد کی اپیلوں کو مسترد کیا، ریٹرنگ افسران کو نادہندہ افراد کی فہرست فراہم کی جا رہی ہے، آر او کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں جرمانے کی وصولی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں بھتہ خوری تھی، نواز شریف نے شہر سے بے امنی ختم کی، شہباز شریف

Next Post

پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں سرپرائز دینے کی تیاریاں

Related Posts
Total
0
Share