Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کو بلا واپس دینے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور  انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر  فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان عدالتی فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل اور تحریک انصاف کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت آسکتا ہے؟ ان کی رٹ ٹھیک نہیں ہے، 26 دسمبر کو فیصلہ آیا، اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نےاب تک ویب سائٹ پر انٹرا پارٹی انتخابات سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔

جسٹس اعجاز نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی جانب سے کوئی توہین عدالت کیس آیا؟ اس پر قاضی انور نے  کہا کہ ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے الیکشن کمیشن نے کیاکیا؟ الیکشن کمیشن کو ویب سائٹ پرسرٹیفکیٹ ڈالنےسے کیا مسئلہ ہے، ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کیلئےٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی جماعت کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا،  ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا تھا تاہم تحریک انصاف نے کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکش کمیشن کافیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلا بحال کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اسی عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اپیلٹ ٹربیونل: نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیل پر آر او ذاتی حیثیت میں طلب

Next Post

حکومت حریت کانفرنس، سیاسی جماعتوں اور اوورسیز کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدمہ بین الا قوامی سطح پر لڑے گی

Related Posts

چوہدری افتخار واہلہ اور بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی وفد کے ہمراہسپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ملک بابر علی سے ملاقات

سیالکوٹ( بیورو چیف) چوہدری افتخار واہلہ نمبردار ریٹائرڈ پولیس آفیسر اور برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری…
Read More
Total
0
Share