مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کا حتمی اعلان نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دے گی ۔
انہوں نےکہا کہ مسلم (ن) لیگ کے پاس ٹکٹوں سے متعلق بہت زیادہ درخواستیں آئی ہیں، جن ساتھیوں نے عدم اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اور پھر 16 ماہ ہمارا ساتھ دیا ان کو ایڈجسٹ کریں گے اور نہ کیا تو ہم پر تنقید ہو گی کہ (ن) لیگ تکبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔