Reg: 12841587     

ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت نے ڈاکٹر محسن شکیل اور سید ظہیر شاہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ راچڈیل میں پرتکلف عشائیہ دیا

خصوصی رپورٹر

ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر علی عدالت نے آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے ہوئے عباس انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے سابق سربراہ ڈاکٹر محسن شکیل اور سید ظہیر شاہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ راچڈیل میں پرتکلف عشائیہ دیا

جس میں راچڈیل کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
جن میں لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر نیل ایمٹ ،ڈپٹی میئر کونسل راچڈیل کونسلر شکیل احمد ،سنیئرکیبنٹ ممبر راچڈیل کونسل کونسلر افتخار احمد ،کیبنٹ ممبر کونسل راچڈیل کونسلر شاہ وزیر ،چیئرمین راچڈیل پاکستانی و کشمیری ایسوسی ایشن اعتزاز عاصم ،راچڈیل کونسل کی اعزاز یافتہ شخصیت جاوید اختر ،ممتاز بزنس مین چوہدری خالد محمود ،کاروباری شخصیت قمر زمان ،سیاسی و سماجی شخصیت کامران مجید،سیاسی شخصیت راجہ ناصر محمود نے خصوصی شرکت کی
یاد رہے کہ میزبان ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت کو برطانیہ اور دنیا بھر میں کشمیری عوام کی شناخت کو منوانے کے لیے خدمات پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
معزز مہمانوں نے ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت کا پرتکلف عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

Next Post

(ن) لیگ 12 جنوری تک امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیگی: احسن اقبال

Related Posts
Total
0
Share