Reg: 12841587     

پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کریں: وزیراعظم کا آٹو سیکٹر پر زور

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز  شریف نے آٹو سیکٹر پر  پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے  پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرز کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر ، جام کمال اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق وفد نے دوران ملاقات  وزیراعظم کو  آٹو  سیکٹر کو درپیش  مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو میں وزیراعظم  شہباز شریف  نے  آٹو اور آٹو  پارٹس مینو فیکچرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرے اور مصنوعات کا خاطرخواہ حصہ برآمد کرکے ملکی ترقی میں کردارادا کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انڈونیشین شہری کے ساتھ دھوکا، نوبیاہتا بیوی مرد نکلی

Next Post

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

Related Posts

سیالکوٹ پاکستان کے معروف صنعت کار نیو سپال انڈسٹری کے ڈائریکٹر عمران سپال نے ممتاز کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور ان کے ساتھ پاکستان،عراق اور یوکرائن کے تاجروں کو دوبئی کے مشہور ریسٹورنٹ کراچی گریل ریسٹورنٹ اور دمشق عروسہ ریسٹورنٹ میں افطاری دی۔

بیوروچیف سید اظہرالحسن (دوبئی) معروف صنعت کار عمران سپال جو پچھلے پچیس سالوں سے دوبئی میں کاروبار کر…
Read More
Total
0
Share