Reg: 12841587     

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے آذربائیجان کے وزیر خرجہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر آرمی چیف نے دفاع وسلامتی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنےکیلئے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ  آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اوربہادری کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کےلیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور علاقائی استحکام کوبرقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردارکا اعتراف بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کریں: وزیراعظم کا آٹو سیکٹر پر زور

Next Post

کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں، خواجہ آصف کا مشورہ

Related Posts

جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق پر بحث

اسلام آباد /لندن (عارف چودھری) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین…
Read More
Total
0
Share