Reg: 12841587     

مقبوضہ کشمیر: تھانے میں پولیس پر تشددکرنیوالے بھارتی فوجی افسران و اہلکاروں پر مقدمہ درج

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے تھانے میں گھس کر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں قابض بھارتی فوج کے 3 لیفٹننٹ کرنلز سمیت 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع کپواڑہ کے ایک تھانے میں پیش آیا جس میں تھانے کے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں پرحملے کے الزام کو  رد کرتے ہوئے واقعےکو معمولی اختلاف قرار دیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے ایک ترجمان نے کہا کہ فوجی اہلکاروں اور پولیس والوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں درست نہیں۔

پولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کرنے، اقدام قتل اور تھانے میں پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز پولیس نے ایک کیس کے سلسلے میں کپواڑہ کے باٹاپورہ گاؤں میں ٹیریٹورئیل آرمی کے ایک اہلکار کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح فوجی اہلکاروں نے تھانے پر حملہ کیا اور تھانے میں موجود افسروں اور عملے کو زد وکوب کرنا شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں، خواجہ آصف کا مشورہ

Next Post

’فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا شکوہ صحیح ہے، 9 مئی واقعات کی درست پراسیکیوشن نہیں ہوئی‘

Related Posts
Total
0
Share