Reg: 12841587     

گیس پریشر کم، کراچی اور لاہور کے شہری لکڑیاں جلانے لگے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی اور لاہور میں شہری گیس نہ ہونے پر لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے، لکڑی پر کھانا تو پک جاتا ہے لیکن آنکھیں، ہاتھ اور گھر کا خانہ خراب ہوجاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں بھی لکڑی بیچنے والوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس کا شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے،گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہوم سیکرٹری کے پاس شہریت ختم کرنے کا اختیار خطرناک ہوگا،سعیدہ وارثی

Next Post

دوبارہ ہارے تو حکومت سازی کو بھول جائیں، پرویز خٹک

Related Posts
Total
0
Share