Reg: 12841587     

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

کراچی: ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر  توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معافی سے متعلق بیان حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ عدلیہ سے متعلق اپنے ہربیان بالخصوص 16مئی کی پریس کانفرنس پرغیر مشروط معافی چاہتا ہوں، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججزکے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنےکا تصوربھی نہیں کرسکتا۔

مصطفیٰ کمال نے بیان حلفی میں کہا کہ معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، دونوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

Next Post

ورلڈکپ میں سفر کے آغاز سے قبل بابر کے والد نے بیٹے کو کیا پیغام دیا؟

Related Posts
Total
0
Share